سیریز سے قبل پاکستان پانچویں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر تھا۔ کلین سوئپ فتح نے انگلینڈ کو 111 پوائئنٹس کے ساتھ پانچويں پوزيشن پر پہنچا ديا، جبکہ قومي ٹيم کے پوائينٹس گھٹ کر 104 ہوگئے۔ بولنگ میں سعید اجمل کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے، جبکہ محمد حفیظ دوسرے سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہيں۔ سیریز میں تیرہ وکٹز لینے والے انگلش فاسٹ بالر اسٹيفن فِن پہلي مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہيں۔ بیٹنگ میں کپتان ایلسٹر COOK آٹھويں نمبر پر ہيں، جبکہ پاکستاني کپتان مصباح الحق بھي کئي درجے تنزلي کے بعد سولہ سے انتیس ویں درجہ پر پہنچ گئے ہيں۔
2012-02-22 :خبر کی تاریخ
رينکنگ، پاکستان کي تنزلي، انگلينڈ کي ترقي
سیریز سے قبل پاکستان پانچویں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر تھا۔ کلین سوئپ فتح نے انگلینڈ کو 111 پوائئنٹس کے ساتھ پانچويں پوزيشن پر پہنچا ديا، جبکہ قومي ٹيم کے پوائينٹس گھٹ کر 104 ہوگئے۔ بولنگ میں سعید اجمل کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے، جبکہ محمد حفیظ دوسرے سے چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہيں۔ سیریز میں تیرہ وکٹز لینے والے انگلش فاسٹ بالر اسٹيفن فِن پہلي مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہيں۔ بیٹنگ میں کپتان ایلسٹر COOK آٹھويں نمبر پر ہيں، جبکہ پاکستاني کپتان مصباح الحق بھي کئي درجے تنزلي کے بعد سولہ سے انتیس ویں درجہ پر پہنچ گئے ہيں۔
2012-02-22 :خبر کی تاریخ
کتاب ميں نواجوان نسل کيلئے پيغام ہے' اعصال الحق
'Lessons Learnt From The Tennis Tour' کي تقريب رونمائی ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعصام الحق کاکہناتھا کہ کتاب میری سوانح حیات نہیں بلکہ کتاب کے ذریعے نوجوان نسل کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق کاکہناتھا کہ ابھي سوانح حيات لکھنے کا وقت نہيں آيا، ابھي زندگي ميں مزيد بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کي طرح کوئي منتازعہ بات نہيں کي بلکہ نوجوان نسل کو رہنمائي دينے کي کوشش کي ہے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ لندن اولپمکس ميں کواليفائي کرنا بڑا چيلنج ہے، جس کيلئے محنت کررہا ہوں۔ اس موقع پر اعصام الحق کي اہليہ فاہااعصام کا کہنا تھا کہ اعصام اچھے انسان ہے ، ان کے ساتھ زندگي اچھي گزر رہي ہے۔
2012-02-22 :خبر کی تاریخ
دبئي: پہلا پاک انگلينڈ ٹي ٹوئنٹي آج ہوگا
پاکستان اور ٹوئنٹي ٹوئنٹي کي عالمي چيمپئن ٹيم انگلينڈ کے درميان اب تک سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے۔ انگلش ٹیم نے پانچ اور پاکستان نے دو مقابلوں ميں فتوحات سميٹي ہيں۔ ون ڈے سیریز میں عمدہ پرفارمنس کے بعد ايلسٹر COOK کو انگلينڈ کي ٹي ٹوئنٹي اسکواڈ ميں شامل کياگيا ہے جبکہ کمر کي تکليف کے باعث روی بھوپارا کي ميچ ميں شرکت مشکوک ہے۔ ادھر قومي کپتان مصباح الحق پراميد ہے کہ ون ڈے سيريز ميں وائٹ واش کےباوجود کھلاڑي نئے جذبےکےساتھ ميدان ميں اتريں گے
2012-02-22 :خبر کی تاریخ
کنيريا کو کليئرنس نہيں دي، آئي سي سي
پاکستاني ليگ اسپنر کي سابق کاؤنٹي ايس ايکس کےفاسٹ بولر نے کاؤنٹي ميچ ميں اسپاٹ فکسنگ کا اعتراف کيا جس کے بعد انہيں چار ماہ قيد کي سزا ملي تاہم سماعت کےآخري روز انہوں نے دانش کنيريا کو اسپاٹ فکسنگ معاملے کا مرکزي کردار قرار ديتے ہوئے ان سے بھارتي سٹے بازوں کے روابط کا انکشاف کيا۔ جس کے بعد دانش کنيريا نے انگلش کھلاڑي کے الزامات کي ترديد کرتے ہوئے دعوٰي کيا کہ آئي سي سي انہيں اس معاملےسے کليئر کرچکي ہے۔ حقيقت ميں آئي سي سي کےقانوني مشير کي جانب سے نومبر 2010 ميں کنيريا کو ايک خط بھيجا گيا تھا، تاہم وہ کنيريا کےوکيل کے چند سوالات کا جواب تھا۔ اس خط ميں دو سوالات اہم ہيں، کنيريا کے وکيل کےاس سوال پر کہ کيا آئي سي سي نے کنيريا کو معطل کيا ہوا ہے، آئي سي سي نے نفي ميں جواب ديا۔ جب کے دوسرا سوال کہ کيا کنيريا کي سيليکشن کے حوالے سے آئي سي سي نے پاکستان کرکٹ بورڈ يا انگلش کرکٹ بورڈ کو ہدايات جاري کي ہيں، اور اس کا جواب بھي آئي سي سي کي جانب سے نفي ميں ہے۔ ان دو نقاط کي بنياد پر کنيريا کا کہنا ہے کہ وہ سيليکشن کے لئے آئي سي سي کي جانب سے کليئر ہيں۔ دوسري جانب نيوز ون سے گفتگو ميں آئي سي سي کے ترجمان کولن گبسن نے دو ٹوک انداز ميں کہا کہ نومبر 2010 ميں بھيجا گيا خط کنيريا کے وکيل کےسوالات کا جواب تھا اسے کليئرنس سرٹيفيکيٹ نہيں کہا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھي آئي سي سي اس معاملے ميں براہ راست ملوث نہيں، کنيريا کے خلاف تحقيات کرنا انگلش اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا معاملہ ہے۔۔ تصوير کے ان دو رخوں کو ديکھنےکےبعد اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہيں کہ ستمبر 2009 ميں اسپاٹ فکسنگ کے الزام کا شکار ہونےو
2012-02-21 :خبر کی تاریخ
تين ملکي سيريز، سري لنکا کي بھارت کو 51 رنز سے شکست
تين ملکي سيريز کے آٹھويں ميچ ميں سري لنکا نے بھارت کو اکياون رنز سے شکست ديدي۔ برسبين ميں کھيلے گئے ميچ ميں سري لنکا نے ٹاس جيت کر پہلے بيٹنگ کا فيصلہ کيا اور مقررہ پچاس آوورز ميں چھ وکٹز پر 289 رنز اسکور کئے۔ سري لنکا کي جانب سے تھري مانے باسٹھ ، دلشان اکياون اور ميتھيو انچاس رنز بنا کر نماياں رہے' بھارت کے عرفان پٹھان اور اشون نے دو دو وکٹيں لي' دو سو نوے رنز کے ہدف کے تعاقب ميں بھارت کي پوري ٹيم پر 45 ويں آوور ميں دو سو اڑتيس رنز پرآؤٹ ہوگئي، بھارت کي طرف سے ويرات کوہلي 66 اور عرفان 47 رنز بنا کر نماياں بلے باز رہے۔ سري لنکا کے Thisara perera نے چار کھلاڑيوں کو آؤٹ کيا۔ سيريز کا اگلا ميچ چوبيس فروري کو سري لنکا اور آسٹريليا کے درميان ہوبرٹ ميں کھيلا جائے گا۔
2012-02-21 :خبر کی تاریخ
چوتھا ون ڈے، انگلينڈ کي بيٹنگ جاري
سيريز کے چوتھے ون ڈے ميں پاکستان کے 237 رنز کے جواب ميں انگلينڈ کي بيٹنگ جاري ہے۔ دبئي ميں جاري ايک روزہ ميچ ميں اب سے کچھ دير قبل تک انگلينڈ نے چار وکٹرز پر 76 رنز بنالئے ہيں۔ اس سےقبل پاکستان نے پہلے کھيلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز ميں 237 رنز بنائے تھے۔ ياد رہے کہ سيريز ميں انگلينڈ کو تين، صفر کي سبقت حاصل ہے۔
2012-02-20 :خبر کی تاریخ
ٹي ٹوئينٹي سيريز، پاکستان کي افغانستان کو شکست
پاکستان نے افغانستان کو دوسرے ٹي ٹوئينٹي ميں پانچ وکٹز سے شکست دے کر پاک ، افغان ٹي ٹوئينٹي فيڈريشن سيريز دو صفر سے جيت لي۔ پشاور ميں کھيلے گئے دوسرے ٹي ٹوئينٹي ميچ ميں افغانستان نے ٹاس جيت کر پہلے بيٹنگ کا فيصلہ کيا اور مقررہ بيس آوورز ميں ايک سو پندرہ رنز اسکور کئے۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف17 ويں آوور ميں پانچ وکٹز پر پورا کرليا۔ پاکستان کي جانب سے اسحاق 33 رنز اسکور کرکے نماياں رہے۔ جبکہ افغانستان کے مجتبٰي نے دو ، دل آغا اور رفيع نے ايک ايک وکٹ حاصل کي۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ميچ ميں افغانستان کو 55 رنز سے شکست دي تھي۔ سيريز کا اگلا ميچ بدھ کو کھيلا جائے گا۔
2012-02-20 :خبر کی تاریخ
کنيريا کو کليئرنس نہيں ملي
انٹرنيشنل کرکٹ کاؤنسل، انگلش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے دانش کنيريا کي جانب سے کلئرنس ملنے کے دعوے کي ترديد کردي۔ آئي سي سي، اي سي بي اور پي سي بي کي جانب سے جاري مشترکہ اعلاميے ميں موقف اختيار کيا گيا ہے کہ ليگ اسپنر کو کسي موقع پر بھي کلئرنس نہيں دي گئي۔ واضح رہے کہ برطانوي کاؤنٹي کرکٹر مارون ويسٹ فيلڈ کي جانب سے اسپاٹ فکسنگ ميں ملوث کئے جانے کے ذرائع ابلاغ ميں دانش کنيريا سے منسوب بيانات شائع ہوئے جن ميں ليگ اسپنر نے گذشتہ برس آئي سي سي کي جانب سے کلئرنس ملنے کا دعويٰ کيا تھا۔
2012-02-20 :خبر کی تاریخ
کھیل صحت کے لئے بے حد ضروري ہيں۔گورنر اسٹيٹ بينک
لاہور کے باغِ جناح میں منعقد اسٹیٹ بینک گورنرز کپ سوپر سیریز ٹورنامنٹ کے موقع پر گورنر اسٹیٹ بينک یاسین انور نے میڈیا سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسان کے کردار کی پختگی کے لئے ضروری ہے اور کھیلوں کے فروغ کے لئے جتنے بھی اقدامات کریں کم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹیٹ بينک کی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے بعد انہیں امید ہے کے لاہور میں بھی ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ کھیلوں کے افتتاح کے اس موقع پرانہوں نے اسٹیٹ بينک کے متعلق سوالات سے گریز کیا۔ 20 دنوں کے اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔
2012-02-20 :خبر کی تاریخ
لاہور:پنجاب اسپورٹس فيسٹول 28فروري کو ہوگا۔
لاہور ميں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے چيئرمين حمزہ شہباز نے پريس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ميں کھيلوں کو فروغ دينا حکومت کي ذمہ داري ہے اور اس کے ليے پنجاب حکومت نے عوام کے ليے صوبے بھر ميں اسپورٹس کونسل کے زير اہتمام يونين کونسل کي سطح پر مختلف سپورٹس شروع کروانے کا اعلان کيا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ايسا قانون بھي جلد متعارف کرائيں گے کہ کوئي بھي عوامي سپورٹس گرائونڈ پر کوئي بھي قبضہ نہ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فيسٹول ميں سائيکل ريس،کراٹے،ايتھليٹ،فٹبال،کرکٹ سميت اور بے شمار کھيل شامل ہوں گے۔