..:: NEWSONE ::..
Wednesday, February 22, 2012,
سندھ ميں اتحادي جماعتوں کي سيٹ ايڈجسٹمنٹ کے بعد ايم کيو ايم نے سينيٹ کي چار نشستوں پر اميدواروں کے ناموں کو حتمي شکل ديدي ہے۔ space پاکستان افغان سياسي عمل کي حمايت کرتا ہے۔حنا رباني کھر space پاک بھارت کے درمیان ٹھوس تعلقات کیلئے مذاکرات ضروری ہیں وزيراعظم گيلاني۔ space پاک بھارت پارليماني وفود تعلقات کومضبوط بناسکتے ہيں،ميرا کمار space صدر آصف علي زرداريالطاف حسين کا ٹيليفون پر رابطہ۔ space اسلام آباد ہائيکورٹ ميں ميمو کميشن کي کارروائي کے دوران کميشن نے حسين حقاني کے وکيل کي سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا space 20ويں ترميم کا مقصد تحريک انصاف کو راستے سے ہٹانا ہے.عمران خان space بلوچستان پر اے پي سي ميں شرکت کے لئے نواز شريف کي شرائط space سينيٹ اليکشن: پيپلز پارٹي اورايم کيوايم کےدرميان نشستوں کي تقسيم کا فارمولا طے ہوگيا space زمین سے مشابہ سیارہ تلاش کرلیا گيا ،پاني بھي موجود space شام ميں قتل عام جاري ،دوصحافيوں سميت مزيد 15افراد ہلاک space آسٹريلوي وزيرخارجہ کيون رڈ مستعفي ہوگئے space کابل:قران پاک کي بے حرمتي ،امريکہ مخالف مظاہرے space ارجنٹائن ميں ٹرين حادثہ ،49افراد ہلاک ،600زخمي space يونان:بچتي پروگرام کے خلاف گوالوں احتجاج space اگر ايران کا رويہ نہ بدلا تو دوسرے آپشز موجود ہيں، امريکہ space اسپين، بچت پاليسيوں کے خلاف احتجاج کرنے والے دس مظاہرين گرفتار space قرآنِ پاک کي بے حرمتي پر نیٹو کمانڈر کی معذرت space رينکنگ، پاکستان کي تنزلي، انگلينڈ کي ترقي space کتاب ميں نواجوان نسل کيلئے پيغام ہے' اعصال الحق space دبئي: پہلا پاک انگلينڈ ٹي ٹوئنٹي آج ہوگا space کنيريا کو کليئرنس نہيں دي، آئي سي سي space کراچي،توانائي کے ذخائر کي آگاہي کے لئيے تين روزہ نمائش space ٹينکرز مافيا کے راج کي وجہ سے ملکي گھي کي صنعتيں بند ہيں،عبدالوحيد space پاکستان سرمايہ کاري کيليے سازگارملک ہے،ايڈم تھامسن space رواں سال 36لاکھ ٹن چاول برآمدکياجائےگا،رائس ايکسپورٹرز space
RMPT Bang-e-Dara Maazrat Kay Saath Capital Circuit Pakistan Chowk Such Ka Safar Choo Lo Asman Khula Such
 
سندھ ميں اتحادي جماعتوں کي سيٹ ايڈجسٹمنٹ کے بعد ايم کيو ايم نے سينيٹ کي چار نشستوں پر اميدواروں کے ناموں کو حتمي شکل ديدي ہے۔  
 
اتحادي جماعتوں کے درميان طے پانے والے فارمولے کے تحت ايم کيوايم کو چار، فنکشنل ليگ کو ايک نشست ملے گي جبکہ سات نشستيں پيپلز پارٹي اپنے پاس رکھے گي۔ ايم کيوايم کے تين سينيٹرز ريٹائرڈ ہورہے ہيں ۔ پيپلز پارٹي کے ڈاکٹر کريم احمد خواجہ ٹيکنوکريٹ کي نشست سے ايم کيوايم کے حق ميں دستبردار ہوگئے جبکہ وہ جنرل نشست پر اميدوار ہيں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پيپلز پارٹي کے راشد رباني بھي جمعرات کو دستبردار ہو جائينگے۔ اتحادي جماعتوں کي کوشش ہے کہ تمام اميدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرايا جائے، ايم کيو ايم نے سينيٹ کي دو جنرل نشستوں کے لئے مصطفي کمال اور طاہر مشہدي، خواتين کي نشست کے لئے نسرين جليل جبکہ ٹيکنوکريٹ نشست کے لئے بيرسٹر فروغ نسيم اميدوار ہونگے۔  
 







 
 
 
 
 

سندھ ميں اتحادي جماعتوں کي سيٹ ايڈجسٹمنٹ کے بعد ايم کيو ايم نے سينيٹ کي چار نشستوں پر اميدواروں کے ناموں کو حتمي شکل ديدي ہے۔
اتحادي جماعتوں کے درميان طے پانے والے فارمولے کے تحت ايم کيوايم کو چار، فنکشنل ليگ کو ايک نشست ملے گي جبکہ سات نشستيں پيپلز پارٹي اپنے پاس رکھے گي۔ ايم کيوايم کے تين سينيٹرز ريٹائرڈ ہورہے ہيں ۔ پيپلز پارٹي کے ڈاکٹر کريم احمد خواجہ ٹيکنوکريٹ کي نشست سے ايم کيوايم کے حق ميں دستبردار ہوگئے جبکہ وہ جنرل نشست پر اميدوار ہيں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پيپلز پارٹي کے راشد رباني بھي جمعرات کو دستبردار ہو جائينگے۔ اتحادي جماعتوں کي کوشش ہے کہ تمام اميدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرايا جائے، ايم کيو ايم نے سينيٹ کي دو جنرل نشستوں کے لئے مصطفي کمال اور طاہر مشہدي، خواتين کي نشست کے لئے نسرين جليل جبکہ ٹيکنوکريٹ نشست کے لئے بيرسٹر فروغ نسيم اميدوار ہونگے۔
پاکستان افغان سياسي عمل کي حمايت کرتا ہے۔حنا رباني کھر
وزيرخارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان ميں قيام امن کے لئے ہرقسم کے سياسي عمل کي حمايت کرتا ہے۔خطے کے ممالک کيلئے ضروري ہے کہ وہ جيو اور جينے دو کي پاليسي پر عمل کريں۔ لندن ميں بين الاقومي تھنک ٹينک سے خطاب کرتے ہوئے حنا رباني کھر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے ہمسائيوں پر فخر ہے اور افغان قيادت کے زيراہتمام طالبان کے ساتھہ ہونيوالے مذاکرات کي بھرپور حمايت کرے گا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھہ ہرقسم کے تعاون کو تيار ہے اور اچھے پڑوسي کي طرح اپنا کردار ادا کرے گا۔ حنا رباني کھر نے کہا کہ پاکستان افغانستان ميں امن واستحکام چاہتا ہے اور خطے کے مفاد ميں جو ہوگا وہ کرے گا۔
پاک بھارت کے درمیان ٹھوس تعلقات کیلئے مذاکرات ضروری ہیں وزيراعظم گيلاني۔
بھارتی پارلیمانی وفد کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماري حکومت نے بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز، تعمیری اور مفید مذاکرات کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ غربت، بھوک اور بیماری کے خلاف جدوجہد کریں اور اپنے غریب عوام کی بھلائی کیلئے مل جل کر کام کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عوام کے مستقبل کا سوچنا چاہیے جنہیں پینے کیلئے صاف پانی، صحت اور تعلیم کی سہولیات حاصل ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پارلیمان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ثابت ہو سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے زیادہ سے زیادہ عوامی سطح پر روابط اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی اور جاتی ہیں تاہم عوام کی محبت برقرار رہتی ہے،وزیراعظم نے لوک سبھا کی اسپیکر سے کہا کہ وہ بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کیلئے ان کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔
پاک بھارت پارليماني وفود تعلقات کومضبوط بناسکتے ہيں،ميرا کمار
پارليمنٹ ہاؤس اسلام آباد ميں پاک انڈيا پارليماني فرينڈشپ گروپ سے خطاب ميں ميرا کمار نے کہا کہ سوچ کا رشتہ خون سے زيادہ مضبوط اور گہرا ہوتا ہے۔ ہميں ماضي کو بھول کر مستقبل کي طرف ديکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دوستي کو پختہ کرنے کے معاملے پر تمام بھارتي ارکان پارليمنٹ کا موقف يکساں ہے۔ پاک انڈيا پارليماني فرينڈشپ گروپ کے کوآرڈينيٹر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دونوں طرف ايک منفي دباؤ حکومت کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔ بھارت کي طرح ہميں بھي معيشت کي ترقي کےلئے آزاد سرحدوں کي ضرورت ہے۔ اس موقع پر بھارتي راجيہ سبھا کے رکن تيرون وجے نے کہا کہ ہم نے دشمني بہت کر لي اب پاک انڈيا دوستي کو آگے بڑھانا ہوگا۔ بھارتي اسپيکر ميرا کمار نے پارليمنٹ ہاؤس ميں پودا بھي لگايا۔ اس موقع پر پاکستاني ارکان پارليمنٹ بھي موجود تھے۔
صدر آصف علي زرداريالطاف حسين کا ٹيليفون پر رابطہ۔
صدر آصف علي زرداري نے ايم کيو ايم کے قائد الطاف حسين کو کراچي ميں ہونے والے خواتين کے جلسہ عام پر مبارک باد پيش کي ۔ صدر آصف علي زرادي کا کہنا تھا کہ خواتين کا جلسہ ملکي سياست کے لئے خوش آئند اور مثبت روايت ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے سينٹ اليکشن اور ملک کي مجموعي صورتحال پر بھي تبادلہ خيال کيا ۔ اس موقع پر ايم کيو ايم کے قائد الطاف حسين نے سينٹ اليکشن ميں جذبہ خير سگالي کے اظہار پر صدر آصف علي زرادي کا شکريہ ادا بھي کيا۔
اسلام آباد ہائيکورٹ ميں ميمو کميشن کي کارروائي کے دوران کميشن نے حسين حقاني کے وکيل کي سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا
پاکستاني ہائي کميشن لندن سے ميمو کميشن کو بيان ريکارڈ کراتے ہوئے منصور اعجاز نے حسين حقاني سے ہونيوالي گفتگو کا بليک بيري فون کميشن کو دکھايا،کميشن نے لندن ميں موجود سيکرٹري کو موبائل فون چيک کرنے کي ہدايت کي، اس پرحسين حقاني کے وکيل نے کہا کہ نہ وہ وہاں موجود ہيں اور نہ کميشن، لہذا بليک بيري کا موازنہ مشکل ہے،منصور اعجاز کے وکيل نے کہا کہ سيکرٹري کميشن جائزہ لينے کےلئے وہاں موجود ہيں، آپ کا اعتراض جائز نہيں۔اٹارني جنرل نے کہا کہ سيکرٹري کميشن فرانزک ماہر نہيں، پيغام کو چيلنج کيا جاسکتا ہے، اٹآرني جنرل نے کہا کہ سروس فراہم کرنےوالي کمپني ہي بليک بيري ڈيٹا کي تصديق کر سکتي ہے 81پيغامات ہيں سچائي کا تعين کيسے کيا جاسکتا ہے؟ کميشن کے سيکريٹري نے کہا کہ ہم نمبر نہيں ديکھ رہے بلکہ تحرير کا جائزہ لے رہے ہيں حسين حقاني کے وکيل زاہد بخاري نے منصور اعجاز کا بيان شارٹ ہينڈ ميں لينے پراعتراض کرديا اور کہا کہ طريقہ کار کے تحت بيان ريکارڈ نہيں کرتے تو انہيں کہہ ديں وہ يہاں سے چلے جاتے ہيں جس پر کميشن کے سربراہ جسٹس قاضي فائز عيسٰي نے زاہد بخاري کي سرزنش کي اور کہا کہ شہادت شارٹ ہينڈ ، انگلش اور ويڈيو ميں ريکارڈ ہو رہي ہے، آپ عدالتي کام ميں مداخلت نہ کريں،تاہم جب زاہد بخاري نے پوچھا کہ کيا وہ يہاں رہ کر جرح کر سکتے ہيں تو کميشن نے کہا کہ آپ کو جرح کا مکمل موقع ديا جائے گا، آپ درخوست ديں کہ آپ کي لندن ميں موجودگي ضروري ہے
20ويں ترميم کا مقصد تحريک انصاف کو راستے سے ہٹانا ہے.عمران خان
پارٹي کے مرکزي سيکرٹريٹ سے جاري ايک بيان ميں عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم ليگ ن نے ايک بار پھر نام نہاد اپوزيشن ہونے کا ثبوت ديا ہے،اتفاق رائے کا مقصد حکومت کے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنا ہے،عمران خان نے کہا کہ ضمني انتخابات جيتنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ليے 20ويں ترميم لائي گئي ہے،ترميم لانے کا مقصد تحريک انصاف کو راستے سے ہٹانا ہے ،عمران خان نے 20 ويں ترميم کو آئين اور قانون کي روح کے سراسر خلاف قرار ديا۔
بلوچستان پر اے پي سي ميں شرکت کے لئے نواز شريف کي شرائط
مسلم ليگ ن کے قائد مياں نواز شريف نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ بلوچستان ميں آل پارٹيز کانفرنس ميں شرکت اس صورت ميں کريں گے جب حکومت اکبر بگٹي کے قاتلوں کو گرفتار اور لاپتہ افراد کو بازياب کرائے گي۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر نشستند ،گفتند برخاستند سے کام نہيں چلے گا بلکہ بلوچوں کو سنجيدہ ہونے کا پيغام دينے کے ليے اکبربگٹي کے قاتلوں کو گرفتار کرنا ہوگا اور لاپتہ افراد کو جلد از جلد بازياب کروانا ہوگا۔مياں نواز شريف نے کہا ہے کہ دونوں شرائط پر عمل در آمد کي يقين دہاني کے بعد اے پي سي ميں شرکت سے متعلق غور کيا جائے گا۔
سينيٹ اليکشن: پيپلز پارٹي اورايم کيوايم کےدرميان نشستوں کي تقسيم کا فارمولا طے ہوگيا
اتحادي جماعتوں کے درميان طے پانے والے فارمولے کے تحت ايم کيوايم کو چار، فنکشنل ليگ کو ايک نشست ملے گي جبکہ سات نشستيں پيپلز پارٹي خود رکھے گي۔ ايم کيوايم کے تين سينيٹرز ريٹائرڈ ہورہے ہيں ۔ پيپپلز پارٹي کے ڈاکٹر کريم احمد خواجہ ٹيکنوکريٹ کي نشست سے ايم کيوايم کے حق ميں دستبردار ہوگئے جبکہ وہ جنرل نشست پر اميدوار ہيں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پيپلز پارٹي کے راشد رباني کل دستبردار ہو جائينگے۔ اتحادي جماعتوں کي کوشش ہے کہ تمام اميدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرايا جائے، اس ضمن ميں اتحادي جماعتوں کي مسلم ليگ ہم خيال کے رہنماؤں سے ان کے اميدوار دستبردار کرانے کے لئے بات چيت جاري ہے -
حنا رباني کھر کي نااہلي کے ليے لاہور ہائيکورٹ ميں درخواست دائر
درخواست گزار نے اپني درخواست ميں موقف اختيار کيا ہے کہ وزير خارجہ حنا رباني کھر کے شوہر پرويز گلزار کي ٹيکسٹائل مل فيسکو کي 7 کروڑ روپے کي نادہندہ ہے۔ آئين کے آرٹيکل 63 او کے تحت کسي بھي رکن اسمبلي کے شوہر يا بيوي کي جانب سے اگر 6 ماہ تک واجبات کي ادائيگي نہ کي گئي ہو تو رکن اسمبلي آئيني طور پر نااہل قرار پاتا ہے لہذا لاہور ہائيکورٹ اس کا نوٹس ليتے ہوئے وزير خارجہ حنا رباني کھر کو نااہل قرار دے۔