..:: NEWSONE ::..
Wednesday, February 22, 2012,
سندھ ميں اتحادي جماعتوں کي سيٹ ايڈجسٹمنٹ کے بعد ايم کيو ايم نے سينيٹ کي چار نشستوں پر اميدواروں کے ناموں کو حتمي شکل ديدي ہے۔ space پاکستان افغان سياسي عمل کي حمايت کرتا ہے۔حنا رباني کھر space پاک بھارت کے درمیان ٹھوس تعلقات کیلئے مذاکرات ضروری ہیں وزيراعظم گيلاني۔ space پاک بھارت پارليماني وفود تعلقات کومضبوط بناسکتے ہيں،ميرا کمار space صدر آصف علي زرداريالطاف حسين کا ٹيليفون پر رابطہ۔ space اسلام آباد ہائيکورٹ ميں ميمو کميشن کي کارروائي کے دوران کميشن نے حسين حقاني کے وکيل کي سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا space 20ويں ترميم کا مقصد تحريک انصاف کو راستے سے ہٹانا ہے.عمران خان space بلوچستان پر اے پي سي ميں شرکت کے لئے نواز شريف کي شرائط space سينيٹ اليکشن: پيپلز پارٹي اورايم کيوايم کےدرميان نشستوں کي تقسيم کا فارمولا طے ہوگيا space زمین سے مشابہ سیارہ تلاش کرلیا گيا ،پاني بھي موجود space شام ميں قتل عام جاري ،دوصحافيوں سميت مزيد 15افراد ہلاک space آسٹريلوي وزيرخارجہ کيون رڈ مستعفي ہوگئے space کابل:قران پاک کي بے حرمتي ،امريکہ مخالف مظاہرے space ارجنٹائن ميں ٹرين حادثہ ،49افراد ہلاک ،600زخمي space يونان:بچتي پروگرام کے خلاف گوالوں احتجاج space اگر ايران کا رويہ نہ بدلا تو دوسرے آپشز موجود ہيں، امريکہ space اسپين، بچت پاليسيوں کے خلاف احتجاج کرنے والے دس مظاہرين گرفتار space قرآنِ پاک کي بے حرمتي پر نیٹو کمانڈر کی معذرت space رينکنگ، پاکستان کي تنزلي، انگلينڈ کي ترقي space کتاب ميں نواجوان نسل کيلئے پيغام ہے' اعصال الحق space دبئي: پہلا پاک انگلينڈ ٹي ٹوئنٹي آج ہوگا space کنيريا کو کليئرنس نہيں دي، آئي سي سي space کراچي،توانائي کے ذخائر کي آگاہي کے لئيے تين روزہ نمائش space ٹينکرز مافيا کے راج کي وجہ سے ملکي گھي کي صنعتيں بند ہيں،عبدالوحيد space پاکستان سرمايہ کاري کيليے سازگارملک ہے،ايڈم تھامسن space رواں سال 36لاکھ ٹن چاول برآمدکياجائےگا،رائس ايکسپورٹرز space
RMPT Bang-e-Dara Maazrat Kay Saath Capital Circuit Pakistan Chowk Such Ka Safar Choo Lo Asman Khula Such
 
حکومت پنجاب کا فنکاروں کے ليئے 2 کروڑ روپے کي امداد۔  
 
پنجاب حکومت نے مستحق اداکاروں کے ليئے 2 کروڑ روپے کي امدا کا اعلان کيا ہے۔لاہور کے الحمرا ہال ميں منعقدہ کاميڈي و ميوزکل شو ميں نامور کاميڈين فنکاروں نے اپنے فن کے ذريعے تماشائيوں کو خوب لطف اندوز کيا۔ لاہور آرٹس کونسل کےزيراہتمام اس شو ميں مختلف گلوکاروں اور فنکاروں نے تماشائيوں سے خوب داد وصول کي اس موقع پر چئيرمين آرٹس کاونسل عطاء الحق قاسمي نے حکومت پنجاب کي جانب سےمستحق ادکاروں کي فلاح وبہبود کے لئے 2 کروڑ روپے کا اعلان بھي کيا۔  
 





 
 



حکومت پنجاب کا فنکاروں کے ليئے 2 کروڑ روپے کي امداد۔
پنجاب حکومت نے مستحق اداکاروں کے ليئے 2 کروڑ روپے کي امدا کا اعلان کيا ہے۔لاہور کے الحمرا ہال ميں منعقدہ کاميڈي و ميوزکل شو ميں نامور کاميڈين فنکاروں نے اپنے فن کے ذريعے تماشائيوں کو خوب لطف اندوز کيا۔ لاہور آرٹس کونسل کےزيراہتمام اس شو ميں مختلف گلوکاروں اور فنکاروں نے تماشائيوں سے خوب داد وصول کي اس موقع پر چئيرمين آرٹس کاونسل عطاء الحق قاسمي نے حکومت پنجاب کي جانب سےمستحق ادکاروں کي فلاح وبہبود کے لئے 2 کروڑ روپے کا اعلان بھي کيا۔
ملائشياء ميں پاکستاني سياحوں کي دلچسپي۔
کراچي ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے ٹورازم ملائشيا پروموشن بيورو کے قائم مقام چئيرمين ڈائريکٹر جنرل داتو حاج عزيزانوردين نےبتايا کہ سياحوں کي تعداد ميں قابل ديد اضافے سے پتہ چلا ہے کہ ملائشيا سياحوں ميں بہت تيزي سے فروغ پارہي ہے۔ انہوں نے بتايا کہ 2012 ميںمہم کے ذريعے سياحت کے خواہشمند لوگوں کو ملائيشيا کے سمندري ساحلوں، لاکھوں سال قديم جنگلات، پر تعيش ولاز اور خريداري کے بارے ميں معلومات فراہم کي جائيں گي۔ صارفين کو اپنے ساتھ ملانے کے لئے ٹورازم ملائيشيا نے ٹريول ايجنٹس اور تاجروں سے رابطے شروع کر ديئے ہيں ۔
لاہور ميں سفاک شوہر نے بيوي اور بچي کو قتل کرديا
لاہور کے علاقہ ساندہ ميں گھريلو ناچاقي پر ارشد نامي شخص نے اپني تين سالہ بيٹي طيبہ اور 34 سالہ بيوي شاہنہ کو فائرنگ کرکے قتل کر ديا اور موقع سے فرار ہو گيا۔پوليس نے لاشيں مردہ خانے بھجوا کر مقدمہ درج کر ليا ہے۔جبکہ ملزم کي تلاش کے ليے چھاپے مارے جارہے ہيں۔
کراچي:کنزيومر چوائس ايوارڈ ميں ايک سو چار کمپنيوں کي شرکت۔
کراچی میں ساتویں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے خالد آرائيں کا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں صارف کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ صارف کوحقوق دلانے کیلئے قانون سازی کرنی چاہیئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام دوست ہے جو صارف کے حقوق دلانے کیلئے کامرکررہی ہے۔اس موقع پر چیئرمین کیبل آپریٹرایسوسی ایشن خالد آرائیں کوبھی بہترین سٹی چینل کا ایوارڈ دیا گیا۔
بينظيربھٹو کي فکر کے مطابق مفاہمت کو برقرار رکھا جائےگا قائم علي شاہ۔
وزيراعلي سندھ سيد قائم علي شاہ نے ايم کيو ايم کي خواتين ايم پي ايز کے وفد سے ملاقات کي، اس موقع پر خواتين کے وفد سے بات کرتے ہوئے وزيراعليٰ سندھ نے کہا کہ ايم کيو ايم حکومت کي اتحادي جماعت ہے انھوں نے کہا کہ سندھ کابينہ نے ہر ايم پي اے کے حلقہ کيلئے ترقياتي اسکيموں کي ضمن ميں 40 ملين روپے کے فنڈز کي منظوري دي ہے۔ وزيراعلي سندھ نے خواتين ايم پي ايز کے مطالبے پر خواتين ايم پي ايز کے حلقوں ميں ترقياتي منصوبوں کے ضمن ميں بيس بيس ملين روپے کي ترقياتي اسکيموں کے فنڈز کا بھي اعلان کيا۔ انہوں نے کہا کہ يہ طے کيا گيا ہے کہ ايم کيو ايم کے وزراء کے ساتھ ہر ماہ ايک اجلاس منعقد کيا جائے گا تاکہ ان وزراء کے مسائل جلد حل کئے جا سکيں۔
شہرِ قائد ميں چنگ چي رکشے کي منفرد سواري
شہرِ قائد ميں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل نے عام آدمي کي زندگي اجيرن کي ہوئي ہے مہنگائي اور زائد کرايوں کے اس دور ميں چنگ چي رکشوں کي آمد شہريوں کے لئے خاصي خوشگوار ثابت ہوئي ہے ،يوں تو آپ نے اپني زندگي ميں کئي بار موٹر سائيکل کي سواري کي ہي ہوگي مگر شايد کراچي کے شہريوں نے اتني منفرد سواري جسے چنگچي کہا جاتا ہے کا شاذ ونادر ہي سفر کيا ہوگا ۔ سر موٹر سائکل کا اور دھڑ رکشے کا ۔ ہے نہ کتني منفرد سواري ، اور اس کے ساتھ ساتھ رکشے ميں بيٹھ کر آپ تازا ہوا کا مزہ بھي اٹھا سکتے ہيں ۔ خواتين نے چنگ چي پر سفر کرنے کو بس سے زيادہ آرام دہ قرار ديا ہے ۔
ڈبليو ڈبليو ايف کي جانب سے ارتھ آور کمپين کے سفيروں کي تقريب نامزدگي منعقد کي گئي
ڈبليو ڈبليو ايف کي جانب سے ارتھ آور کمپين کے سفيروں کي تقريب نامزدگي منعقد کي گئي جہاں پاکستان کي معروف شخصيات کو ارتھ آور کمپين کا حصہ قرار ديا گياہے۔کراچي کے مقامي ہوٹل ميں منعقدہ تقريب ميں پاکستان کي معروف شخصيات فيصل قريشي، فواد خان، بشرٰي انصاري، ناديہ حسين، شھزاد رائے ٹينس اسٹار اعصام الحق، عالمي شہرت يافتہ ہاکي پلئير سہيل عباس اور صوبائي وزير برائے ماحوليات شيخ محمد افضل کو ڈبليو ڈبليو ايف پاکستان کي ارتھ آور کمپين کے سفير نامزد کيا۔ اس موقع پر شرکاء نے ماحول کو آلودگي سے بچانے کے ليے اپني آراء پيش کي اور شمعيں بھي روشن کي۔ نيوز ون سے گفتگو کرتے ہوئے شھزاد رائے کا کہنا تھا کہ ماحوليات کے حوالے سے خاص طور پر بچوں کو ابتداء سے ہي تعليم دينے چاہيے۔ معروف اداکار و گلوکار فواد خان کا کہنا تھا کہ ارتھ آور کمپين کا حصہ بننا ان کےليےاعزاز کي بات ہے۔ اس موقع پر صوبائي وزير برائے ماحوليات شيخ محمد افضل کا کہنا تھا کہ دنيا بھر کي طرح پاکستان بھي گلوبل وارمنگ کي روک تھام کے ليے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ ارتھ آور 31 مارچ کو منايا جائے گا ليکن عوام ميں شعور و آگہي کے ليے اس کي تيارياں شروع کر دي گئيں ہيں۔
آشيانہ اسکيم ميں کسي حکومتي عہديدار کا کوٹہ نہيں،وزيراعلي پنجاب
ایوان وزیر اعلی میں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کی قرعہ اندازی کے موقع پر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج سےپہلے عام آدمی کو چھت فراہم کرنے کےلئے کسی حکومت نے عوام دوست اسکیم نہیں بنائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے بعد 935 پلاٹس بھی قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جائینگے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی عوامی اسکیم کو لوگ سیاست سے جوڑ دیتے ہیں اور اس پر بلاوجہ کی تنقید کی جاتی ہے۔ ان کا فرض اسکیم کو شفاف انداز میں پایا تکمیل تک پہنچانا ہے۔
ائيرمارشل نور خان کي ياد ميں ائيرہيڈکوارٹر ميں تقريب
پاک فضائيہ کے سابق سربراہ ائيرمارشل نور خان کي وفات کے بعد ان کے يو ولادت کے موقع پر ائيرہيڈکوارٹر اسلام آباد ميں تقريب منعقد کي گئي جس ميں پاک فضائيہ کے سابق سربراہان ، حاضر اور ريٹائرڈ افسران ، ائيرمارشل نور خان کي اہليہ اور بچوں نے شرکت کي۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائيرچيف مارشل راو قمر سليمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائيہ کو ائيرمارشل نور خان پر فخر ہے جنہوں نے پاکستان ائيرفورس کو جديد خطوط پر استوار کيا نور خان جيسے سپوت صديوں ميں پيدا ہوتے ہيں، نور خان کي خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کي زندگي کے پہلووں پر مبني ڈاکومينٹري بھي دکھائي گئي ،ائيرہيڈکوارٹر کے آڈيٹوريم کو نور خان کے نام سے منسوب کر ديا گيا۔ تقريب کے اختتام پر، ائيرمارشل راو قمر سليمان اور نور خان کي اہليہ نے پاک فضائيہ کے سابق سربراہان کے ہمراہ ان کي سالگرہ کا کيک بھي کاٹا۔
دارالعلوم حقانيہ پربے بنياد الزامات لگائے گئے،ترجمان
سندھ اسمبلي ميں بے نظير بھٹو قتل کيس کي تحقيقات کے حوالے سے بريفنگ ديتے ہوئے وفاقي وزيرِ داخلہ نے اکوڑہ خٹک ميں واقع مدرسے دارالعلوم حقانيہ کے طلباء کے ملوث ہونے کا بھي انکشاف کيا، اس حوالے سے نيوز ون سے گفتگو کرتے ہوئے دارالعلوم حقانيہ کے ترجمان يوسف شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقي وزيرِ داخلہ کے الزامات بے بنياد اور من گھڑت ہيں، حکومت در پردہ قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر رہي ہے،اُنھوں نے کہا وزير داخلہ دارلعلوم کي طرف اُنگلي اُٹھا کر اصل مجرموں کي پردہ پوشي کررہے ہيں۔