..:: NEWSONE ::..
Wednesday, February 22, 2012,
سندھ ميں اتحادي جماعتوں کي سيٹ ايڈجسٹمنٹ کے بعد ايم کيو ايم نے سينيٹ کي چار نشستوں پر اميدواروں کے ناموں کو حتمي شکل ديدي ہے۔ space پاکستان افغان سياسي عمل کي حمايت کرتا ہے۔حنا رباني کھر space پاک بھارت کے درمیان ٹھوس تعلقات کیلئے مذاکرات ضروری ہیں وزيراعظم گيلاني۔ space پاک بھارت پارليماني وفود تعلقات کومضبوط بناسکتے ہيں،ميرا کمار space صدر آصف علي زرداريالطاف حسين کا ٹيليفون پر رابطہ۔ space اسلام آباد ہائيکورٹ ميں ميمو کميشن کي کارروائي کے دوران کميشن نے حسين حقاني کے وکيل کي سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا space 20ويں ترميم کا مقصد تحريک انصاف کو راستے سے ہٹانا ہے.عمران خان space بلوچستان پر اے پي سي ميں شرکت کے لئے نواز شريف کي شرائط space سينيٹ اليکشن: پيپلز پارٹي اورايم کيوايم کےدرميان نشستوں کي تقسيم کا فارمولا طے ہوگيا space زمین سے مشابہ سیارہ تلاش کرلیا گيا ،پاني بھي موجود space شام ميں قتل عام جاري ،دوصحافيوں سميت مزيد 15افراد ہلاک space آسٹريلوي وزيرخارجہ کيون رڈ مستعفي ہوگئے space کابل:قران پاک کي بے حرمتي ،امريکہ مخالف مظاہرے space ارجنٹائن ميں ٹرين حادثہ ،49افراد ہلاک ،600زخمي space يونان:بچتي پروگرام کے خلاف گوالوں احتجاج space اگر ايران کا رويہ نہ بدلا تو دوسرے آپشز موجود ہيں، امريکہ space اسپين، بچت پاليسيوں کے خلاف احتجاج کرنے والے دس مظاہرين گرفتار space قرآنِ پاک کي بے حرمتي پر نیٹو کمانڈر کی معذرت space رينکنگ، پاکستان کي تنزلي، انگلينڈ کي ترقي space کتاب ميں نواجوان نسل کيلئے پيغام ہے' اعصال الحق space دبئي: پہلا پاک انگلينڈ ٹي ٹوئنٹي آج ہوگا space کنيريا کو کليئرنس نہيں دي، آئي سي سي space کراچي،توانائي کے ذخائر کي آگاہي کے لئيے تين روزہ نمائش space ٹينکرز مافيا کے راج کي وجہ سے ملکي گھي کي صنعتيں بند ہيں،عبدالوحيد space پاکستان سرمايہ کاري کيليے سازگارملک ہے،ايڈم تھامسن space رواں سال 36لاکھ ٹن چاول برآمدکياجائےگا،رائس ايکسپورٹرز space
RMPT Bang-e-Dara Maazrat Kay Saath Capital Circuit Pakistan Chowk Such Ka Safar Choo Lo Asman Khula Such
 
زمین سے مشابہ سیارہ تلاش کرلیا گيا ،پاني بھي موجود  
 
ناسا کا کہنا ہے کہ ہمارے نظام شمسی سے باہر زمین سے 20 لاکھہ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود یہ سیارہ مقدار میں زمین سے کئی گنا زیادہ ہے۔ یہ سیارہ دوہزار دس میں زمین سے خلانوردوں نے طاقتور دوربین کے ذریعے دیکھا تھا اور حالیہ دنوں میں ہبل ٹیلیسکوپ کے ذریعے دوبارہ دیکھنے کے بعد سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سپر ارتھ پر وافر مقدار میں پانی موجو دہے اور ممکن ہے کہ وہاں زندگی بھی موجود ہو لیکن اس کا درجہ حرارت دو سو سینٹی گریڈ ہونے سے سیارہ آبی بخارات سے ڈھکا ہواہے۔  
 





 
 
 
 



زمین سے مشابہ سیارہ تلاش کرلیا گيا ،پاني بھي موجود
ناسا کا کہنا ہے کہ ہمارے نظام شمسی سے باہر زمین سے 20 لاکھہ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود یہ سیارہ مقدار میں زمین سے کئی گنا زیادہ ہے۔ یہ سیارہ دوہزار دس میں زمین سے خلانوردوں نے طاقتور دوربین کے ذریعے دیکھا تھا اور حالیہ دنوں میں ہبل ٹیلیسکوپ کے ذریعے دوبارہ دیکھنے کے بعد سائنسدانوں کا خیال ہے کہ سپر ارتھ پر وافر مقدار میں پانی موجو دہے اور ممکن ہے کہ وہاں زندگی بھی موجود ہو لیکن اس کا درجہ حرارت دو سو سینٹی گریڈ ہونے سے سیارہ آبی بخارات سے ڈھکا ہواہے۔
شام ميں قتل عام جاري ،دوصحافيوں سميت مزيد 15افراد ہلاک
غيرملکي خبررساں ايجنسي کے مطابق حمص شہر کئی دنوں سے سکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہے۔جہاں بمباري اور گولہ باري کا سلسلہ جاري ہے۔ جس سے دو مغربي صحافيوں سميت مزيد 15پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہيں ۔اس کے بعد دو روز کے دوران ہلاکتوں کي تعداد 115ہوگئي ہے۔ہلاک ہونيوالے ايک صحافي کا تعلق برطانيہ اور دوسرے کا فرانس سے ہے۔فرانس کے وزیر خارجہ آلاں ژوپے نے ہلاک ہونے والے صحافیوں کے اہل خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں جن پر قابو پانے کے لئے اقدامات کي ضرورت ہے۔
آسٹريلوي وزيرخارجہ کيون رڈ مستعفي ہوگئے
انہوں نے اپنا استعفٰی اپنے اور وزیراعظم جولیا گیلارڈ کے درمیان تنازع کی بڑے پیمانے پر پھیلنے والی اطلاعات کے بعد دیا۔کیون رڈ نے اپنے استعفے کا اعلان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس سے قبل ان کی ملاقات امریکی وزیرخارجہ ہلری کلنٹن سے ہوئی تھی۔جون دو ہزار دس میں کیون رڈ کو وزارت عظمٰی کے عہدے کو خیرباد کہنا پڑا تھا اور جولیا گیلارڈ نے یہ عہدہ ان کی جانشین کے طور پر سنبھالا تھا۔
کابل:قران پاک کي بے حرمتي ،امريکہ مخالف مظاہرے
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں شہری افغان دارالحکومت کابل ،جلال آباد پر جمع ہوئے اور انہوں نے نیٹو اور افغان فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔فوجیوں نے شہریوں کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی ۔ مظاہرین امریکا مردہ باد ،کرزئی مردہ باد کے نعرے بلند کررہے تھے ۔ امریکی فوجیوں نے بگرام ائیربیس میں ایک گاڑی میں رکھے قرآن مجید اور دیگر اسلامی کتب کو نذرآتش کردیا تھا ۔ افغان ملازمین کے ذریعے یہ بات باہر نکلی جس پر احتجاج شروع ہوگیا۔ نیٹو نے واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
ارجنٹائن ميں ٹرين حادثہ ،49افراد ہلاک ،600زخمي
حکام کے مطابق حادثہ دارالحکومت بيونس آئرس کے ريلوے اسٹيشن پر ٹرين کے بريک فيل ہونے کي وجہ سے پيش آيا۔ٹرين ميں 800مسافر سوار تھے جس ميں 49ہلاک اور چھہ سو سے زائد زخمي ہوگئے۔ زخميوں کو اسپتال منتقل کرديا گيا جہاں متعدد کي حالت نازک ہے جس کي وجہ سے ہلاکتوں ميں اضافے کا خدشہ ہے۔
يونان:بچتي پروگرام کے خلاف گوالوں احتجاج
يونان ميں حکومتي بچت پروگرام پرعوامي غصہ ميں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگي کے افراد مسلسل احتجاج کررہے ہيں اسي سلسلے ميں يونان کے دودھ فروش بھي پيچھے نہيں رہے اور اپنا احتجاج ريکارڈ کرانے سڑکوں پر نکل آئے ۔ يونان ميں گوالوں نے بطور احتجاج اپنے ٹرک سڑکوں پر کھڑے کرديے اور مظاہرے کو روکنے پر مامور پوليس اہلکاروں کے قدموں ميں دودھ کي بوتليں رکھ ديں۔ تاہم يہ پرامن احتجاج جلد ہي دھکم پيل ميں تبديل ہوگيا -
اگر ايران کا رويہ نہ بدلا تو دوسرے آپشز موجود ہيں، امريکہ
واشنگٹن ميں پريس بريفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس جے کارني نے کہا کہ ايران کو ايٹمي ہتھياروں سے روکنا امريکہ اور اسرائيل کا اولين مقصد ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ايران کي ايٹمي سرگرمياں باعث تشويش ہيں،اگر اس نے سرگرمياں جاري رکھيں تو ہمارے دوسرے آپشنز بھي موجود ہيں۔ ۔
اسپين، بچت پاليسيوں کے خلاف احتجاج کرنے والے دس مظاہرين گرفتار
ویلنشیا کے مرکزی علاقے میں احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر اپوزیشن سوشلسٹ پارٹی کی نائب سیکریٹری ایلینا ویلنشیانو کا کہنا تھا کہ پولیس نے گزشتہ ہفتے ک طرح اس بار بھی طاقت کا استعمال کیا ہے جو درست عمل نہیں۔ اسپین کا شمار یورپی یونین کے ان ممالک میں ہوتا ہے جنہیں مالی بحران کا سامنا ہے، اسپین، یونان، پرتگال اور اٹلی کے بعد قرضوں کے بوجھ تلے دبا بڑا ملک ہے اور يہاں بے روزگاري کي شرح يورو زون ميں سب سے زيادہ ہے۔
قرآنِ پاک کي بے حرمتي پر نیٹو کمانڈر کی معذرت
افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز کے امریکی کمانڈر جنرل جان ايلن نے غیر ملکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کے نسخوں کی بے حرمتی کے واقعے پر معافی مانگ لي ہے۔ افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحاد کے کمانڈر نے نیٹو اہلکاروں کی طرف سے قرآنی نسخوں کی بے حرمتی کی اطلاعات کی تحقیقات کرانے کا وعدہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں امریکی کمانڈر نے کہا اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی جس کے مطابق بگرام ہوائی اڈے پر تعینات فوجیوں نے بڑے پیمانے پر اسلامی مذہبی مواد نذرِ آتش کیا جس میں قرآن پاک بھی شامل تھا۔۔ جنرل ایلن کا کہنا تھا کہ يہ قطعي ارادي فعل نہيں تھا۔انھوں نے افغان عوام اور حکومت سے کسی بھی دل آزاری پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ايسے اقدامات کر رہی ہے تاکہ اس طرح کا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو۔
شام، سيکورٹي فورسز کا کريک ڈائون جاري، ستائيس افراد ہلاک
حمص کے علاقے بابا عمرو میں سکیورٹی فورسز کا مظاہرين کے خلاف گولہ باري کا سلسلہ جاري ہے، جس کے نتیجے میں مزيد اکیس افراد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے گذشتہ اٹھارہ روز سے حمص کے آبادی والے علاقوں پر گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے۔ دارالحکومت دمشق میں پولیس اورسکیورٹی فورسزنے حکومت مخالفین کی ریلی پر براہ راست فائرنگ کی ہے۔ جس ميں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔ شام میں گذشتہ سال مارچ کے وسط سے صدر بشارالاسد کے خلاف جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران پانچ ہزار چار سو افراد مارے جاچکے ہيں۔