آئي ايس آئي کےسيکشن ايس کوختم،اسامہ کي بيواؤں تک رسائي
حسين حقاني نے آئي ايس آئي کے سيکشن ايس کو ختم کرنے،اسامہ کي تين بيواؤں اور ايبٹ آباد کميشن تک رسائي سميت ايٹمي ہتھياروں کي حفاظت کيليے نئے نظام ميں امريکا کونمائندگي دينے کي يقين دہاني کرائي۔ منصوراعجاز نے ميمو کميشن ميں بيان ريکارڈ کراديا۔
2012-02-22 :خبر کی تاریخ Headlines
آئي ايس آئي کےسيکشن ايس کوختم،اسامہ کي بيواؤں تک رسائي
حسين حقاني نے آئي ايس آئي کے سيکشن ايس کو ختم کرنے،اسامہ کي تين بيواؤں اور ايبٹ آباد کميشن تک رسائي سميت ايٹمي ہتھياروں کي حفاظت کيليے نئے نظام ميں امريکا کونمائندگي دينے کي يقين دہاني کرائي۔ منصوراعجاز نے ميمو کميشن ميں بيان ريکارڈ کراديا۔
2012-02-22 :خبر کی تاریخ Headlines
ميمو اسکينڈل کے مرکزي کردار منصوراعجاز کا بيان ريکارڈ
پاکستاني ہائي کميشن لندن سے ميمو کميشن کو بيان ريکارڈ کراتے ہوئے منصور اعجاز نے حسين حقاني سے ہونيوالي گفتگو کا بليک بيري فون کميشن کو دکھايا،کميشن نے لندن ميں موجود سيکرٹري کو موبائل فون چيک کرنے کي ہدايت کي، اس پرحسين حقاني کے وکيل نے کہا کہ نہ ميں وہاں موجود ہوں اور نہ کميشن لہذا بليک بيري کا موازنہ مشکل ہے،منصور اعجاز کے وکيل نے کہا کہ سيکرٹري کميشن جائزہ لينے کےلئے وہاں موجود ہيں، آپ کا اعتراض جائز نہيں۔اٹارني جنرل نے کہا کہ سيکرٹري کميشن فرانزک ماہر نہيں، پيغام کو چيلنج کيا جاسکتا ہے، اٹآرني جنرل نے کہا کہ سروس فراہم کرنےوالي کمپني ہي بليک بيري ڈيٹا کي تصديق کر سکتي ہے 81پيغامات ہيں سچائي کا تعين کيسے کيا جاسکتا ہے کميشن کے سديکريٹري نے کہا کہ ہم نمبر نہيں ديکھ رہے، ہم تحرير کا جائزہ لے رہے ہيں ،منصور اعجاز نے کہاکہ پاکستاني حکام سے دس سال سے رابطے ميں ہوں جنرل مشرف سے 2005 اور 2006ميں لندن ميں ملاقات کي واشنگٹن ميں صدر زرداري سے ملاقات ہوئي صدر زرداري سے ملاقات کا دعوت نامہ حسين حقاني نے ديا تھا صدر زرداري سے ملاقات ايک گھنٹہ جاري رہي،اس ملاقات کي حتمي تاريخ ياد نہيں 2003ء ميں آئي ايس آئي کے سربراہ احسان الحق سے ملاقات ہوئي، تاہم پاکستاني حکام سے تعلقات اب کم ہو گئے ہيںانہوں نے کہا کہ ڈي جي آئي ايس آئي احمد شجاع پاشا سے آئي ايس آئي کے ايک سينئر افسر کي درخواست پر لندن ميں ملاقات کي ليکن ملاقات کي درخواست کرنے والے افسرکا نام اور تاريخيں اور وقت بھي ياد نہيں.کميشن کے سربراہ جسٹس قاضي فائز عيسٰي نے منصور اعجاز سے سچ بولنے کا حلف ليا، منصور اعجاز نے بيان ريکارڈ کرانے سے قب
2012-02-22 :خبر کی تاریخ Headlines
وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوي
جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ نے مقدمے کي سماعت کي۔عدالت نے استغاثہ سے کہا کہ 27فروری تک شواہد جمع کرا دیں،جس پر وزيراعظم کے وکيل اعتزاز احسن نے کہا کہ استغاثہ کی جانب سے بعد میں جمع کرائے گئے شواہد پر اعتراض ہو سکتا ہے،مقدمے ميں فريق بننے کي شاہد اورکزئي کي درخواست پر جسٹس ناصر الملک نے کہا کہ معاملہ عدالت اور توہين کرنے والوں کے درميان ہے آپ فريق کيسے بن سکتے ہيں اس کيس ميں استغاثہ رياست ہے، انفرادی شخص نہيں،انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کي دو درخواستيں مسترد کرچکے ہيں ، عدالت نے گزشتہ سماعت کے موقع پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو عدالت حاضری سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔
2012-02-21 :خبر کی تاریخ Headlines
ميمو کميشن آج ويڈلنک کے ذريعے منصوراعجاز کابيان ريکارڈ کريگا
تحقيقاتي کميشن لندن ميں پاکستاني ہائي کميشن سے ويڈيو لنک کے ذريعے منصور اعجاز کا بيان ريکارڈ کرے گا۔ اس قبل اسلام آباد ميں ميمو کميشن کے چار اجلاس ہوچکے ہيں جس ميں تين مرتبہ منصور اعجاز کو کميشن کے سامنے پيش ہونے کيليے کہا گيا ليکن ہر مرتبہ ہي منصور اعجاز نے سيکيورٹي کے پيش نظر پاکستان آنے سے انکار کيا جس کے بعد بائيس جنوري کو ہونے والے کميشن کے اجلاس ميں فيصلہ کيا گيا تھا منصور اعجاز کا بيان لندن ميں پاکستاني ہائي کميشن سے ويڈيو لنک کے ذريعے ريکارڈ کيا جائيگا۔ منصور اعجاز کا بيان ريکارڈ کرنے کے دوران حسين حقاني کے وکيل زاہد بخاري بھي اپني ليگل ٹيم کے ہمراہ وہاں موجود ہونگے جبکہ منصور اعجاز کے وکيل اکرم شيخ کا کہنا ہے کہ وہ لندن جانے کے بجائے اسلام آباد ميں کميشن کے ساتھ بيٹھ کر بيان سنيں گے۔
دوسري جانب بليک بيري کمپني نے منصوراعجاز اور حسين حقاني کے درميان رابطوں کا ريکارڈ دينے سے ايک بار پھر انکارکرديا ہے ۔ذرائع کے مطابق اٹارني جنرل مولوي انوار الحق نے ميمو کميشن کي ہدايت پرايک بار پھر بليک بيري کمپني سے رابطہ کيا تھا جس پرکمپني نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ صارف کي درخواست کے بغير معلومات فراہم نہيں کي جاسکتيں، منصوراعجاز سے متعلق مواد بھي انہي کي درخواست پر فراہم کيا جا سکتا ہے۔
2012-02-21 :خبر کی تاریخ Headlines
بينظيرقتل منصوبہ بیت اللہ اورالقاعدہ رہنما المصری نےبنایا
بينظير بھٹو قتل کامنصوبہ بیت اللہ محسود اورالقاعدہ رہنما المصری نےبنایا،حقانيہ مدرسے کے پانچ افراد بھي ملوث ہيں،مشرف کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لایا جائےگا،بي بي قتل کيس کي تحقيقاتي رپورٹ پررحمان ملک کي سندھ اسمبلي کو بريفنگ۔
2012-02-21 :خبر کی تاریخ Headlines
بے نظير قتل کيس کي تحقيقات، ايف آئي اے ٹيم کي بريفنگ
سندھ اسمبلي ميں وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک نے ارکان اسمبلي کو بريفنگ ديتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستاني يہ جاننا چاہتا ہے کہ بينظير بھٹو کا قتل کس نے کيا، کون لوگ ان کے قائد کے قتل ميں ملوث ہيں اور اس قتل کي منصوبہ بندي کہاں ہوئي۔ انکا کہنا تھا کہ جنرل مشرف نے بينظير کو پيغام ديا کہ وطن واپس نہ آئيں جس پر بينظير بھٹو نے کہا تھا کہ وطن واپسي کا فيصلہ وہ خود کريں گي۔ بينظير بھٹو کے قتل کے بعد ايک ٹيليفون کال ہمارے نوٹس ميں تھي، ڈيڑھ سال کے بعد ملزم نے سم استعمال کي جس پر اسے گرفتار کيا گيا تو اس نے قتل کے حوالے سے تفصيلات بتائيں کہ خودکش بمبار کہاں ٹہرے، کس مدرسے ميں انہوں نے قيام کيا اور کس طرح خود کش حملہ ہوا۔ رحمان ملک نے کہا کہ تحقيقات ميں بينظير بھٹو قتل کرنے کي سازش بنانے والے سے عملدرآمد کرنے والے تک ہر شخص کي شناخت ہوئي، بہت سے لوگوں کو گرفتار کيا گيا جن ميں سے تيرہ افراد کي پروسيکيوشن ہوئي ہيں، بينظير بھٹو قتل کيس بہت جلد منطقي انجام تک پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کيس پر ہم نے دن رات کام کيا ہے، جس مدرسے کا پليٹ فارم استعمال ہوا اگر اُس وقت ميں بتاتا تو لوگ اُسے غلط قرار ديتے، وفاقي وزير داخلہ نے کہا کہ اس مدرسے کا رجسٹر اور وہ کمرہ جو استعمال ہوا اور جو لوگ اس کے ساتھ منسلک رہے، اس کي ايک ايک چيز پر ہم ارکان اسمبلي کو بريفنگ دے رہے ہيں۔ بعد ميں آئي جي خالد قريشي نے ارکان کو کيس کي تحقيقات سے آگاہ کيا۔
2012-02-21 :خبر کی تاریخ Headlines
بليک بيري کمپني کا ايک بار پھر ريکارڈ دينے سے انکار
ذرائع کے مطابق اٹارني جنرل مولوي انوار الحق نے ميمو کميشن کي ہدايت پرايک بار پھر بليک بيري کمپني سے رابطہ کيا تھا جس پرکمپني نے موقف اختيار کيا کہ ہم آپ کو پہلے بھي کہہ چکے ہيں اور دوبارہ بھي دہرا رہے ہيں کہ صارف کي درخواست کے بغير معلومات فراہم نہيں کي جاسکتيں، منصوراعجاز سے متعلق مواد بھي انہي کي درخواست پر فراہم کيا جا سکتا ہے۔ دوسري جانب منصور اعجاز کے وکيل اکرم شيخ نے برطانيہ نہ جانے کا فيصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنے موکل کا بيان کميشن کے ساتھ بيٹھ کر سنيں گئے۔
2012-02-21 :خبر کی تاریخ Headlines
اسلام آباد: زاہد بخاري کو برطانيہ کا ويزا جاري کرديا گيا۔
ميمو گيٹ اسکينڈل کے مرکزي کردار منصور اعجاز کے بيان پر جرح کے ليے زاہدبخاري نے وڈيو لنک پر انحصارکے بجائے خود لندن جانے کا فيصلہ کيا تھا۔ ميموکميشن نے بائيس فروري کو لندن سے ويڈيولنک کے ذريعے منصور اعجاز کا بيان رکارڈ کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔ زاہد بخاري نے لندن جانے کے لئے ويزے کے حصول کي درخواست دے رکھي تھي تاہم انہيں اس سلسلے ميں تاخير کا سامنا کرنا پڑا۔ زاہد بخاري نے بتايا کہ انہيں آج ہائي کميشن آکر ويزا حاصل کرنے کا پيغام ملا ہے، حسين حقاني کے وکيل کا کہنا ہے کہ ويزا ملنے ميں کافي تاخير ہو گئي ہے. اب لندن روانگي کے ليے سفري انتظام بھي کرنا ہے،زاہد بخاري نے بتاياکہ انکي ليگل ٹيم ميں شامل دو معاونين کو بھي ويزے جاري کيے گئے ہيں جو ان کے ساتھ برطانيہ جائيں گے ، ديگر دو معاونين اسلام آباد ميں ميمو کميشن کے اجلاس ميں شرکت کريں گے،ميمو کميشن کل دن دو بجے کارروائي کا آغاز کرتے ہوئے، منصوراعجاز کا وڈيولنک کے ذريعے شہادت قلم بند کرے گا۔
2012-02-20 :خبر کی تاریخ Headlines
سينيٹ ميں 20ويں آئيني ترميم کثرتِ رائے سے منظور
ڈپٹي چیئر مین جان محمد جمالی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں قائد ایوان نیئر حسین بخاری نے 20 ویں آئینی ترمیم پیش کی تو جماعت اسلامی کے سینیٹر پروفیسر خورشید نے آئین کے آرٹیکل 219 اور 224 اے میں ترامیم پیش کیں۔ میاں رضا ربانی کی یقین دہانی پر پروفیسر خورشید نے آرٹیکل 219 پر اپنی ترمیم واپس لے لی۔ تاہم نگران سیٹ اپ کے حوالے سے آخری فیصلہ الیکشن کمیشن کو بھجوانے کے بجائے اسے چیف جسٹس کو بھجوانے کے حوالے سے دی جانے والی آئینی ترمیم پر انہوں نے اپنا موقف قائم رکھا۔ ووٹنگ پر ایوان نے پروفیسر خورشید کی ترامیم کو مسترد کر دیا۔ تاہم پروفیسر خورشید نے 20 ویں آئینی ترمیم کی باقی شقوں کی حمایت کی۔ آئینی ترمیم پر تیسری ریڈنگ کے موقع پر پروفیسر خورشید اور پروفیسر ابراہیم نے ترمیم کی مخالفت میں ووٹ ڈالا جبکہ اس کی حمایت میں 74 ووٹ آئے۔ پروفیسر خورشید کا موقف تھا کہ ایک طرف حکومت آئین کی بالادستی کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب خود ہی اس پر عمل نہیں کرتی۔ سینیٹر میاں رضا ربانی کا 20 ویں آئینی ترمیم پر کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اپنا اختیار کسی اور ادارے کو نہیں دے رہی۔ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے پاس معاملہ سب سے آخر میں جائے گا۔ یہ کہنا درست نہیں کہ پارلیمنٹ اپنے ہی قائم کردہ ادارے کو اختیارات دے رہی ہے۔ 20 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
2012-02-20 :خبر کی تاریخ Headlines
امريکي قائم مقام سفير کي دفتر خارجہ طلبي
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ ہوگ لینڈ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں واضح الفاظ میں پاکستان کی جانب سے امریکی کانگریس میں بلوچستان کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرار داد پر پاکستانی حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا گیاہے۔ امریکی سفیر کو بتایا گیا ہے کہ امریکی کانگریس میں بلوچستان کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد دونوں ممالک کے تعلقات کی اصل روح کے منافی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی نفی ہے۔ امریکی سفیر کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے عالمی قوانین اور ریاستی حدود کی اقدار واضح ہیں۔ رچرڈ ہوگ لینڈ کو يہ بھي بتایا گیا کہ وہ اس حوالے سے حکومت پاکستان کے شدید تحفظات سے امریکی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔