..:: NEWSONE ::..
Wednesday, February 22, 2012,
سندھ ميں اتحادي جماعتوں کي سيٹ ايڈجسٹمنٹ کے بعد ايم کيو ايم نے سينيٹ کي چار نشستوں پر اميدواروں کے ناموں کو حتمي شکل ديدي ہے۔ space پاکستان افغان سياسي عمل کي حمايت کرتا ہے۔حنا رباني کھر space پاک بھارت کے درمیان ٹھوس تعلقات کیلئے مذاکرات ضروری ہیں وزيراعظم گيلاني۔ space پاک بھارت پارليماني وفود تعلقات کومضبوط بناسکتے ہيں،ميرا کمار space صدر آصف علي زرداريالطاف حسين کا ٹيليفون پر رابطہ۔ space اسلام آباد ہائيکورٹ ميں ميمو کميشن کي کارروائي کے دوران کميشن نے حسين حقاني کے وکيل کي سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا space 20ويں ترميم کا مقصد تحريک انصاف کو راستے سے ہٹانا ہے.عمران خان space بلوچستان پر اے پي سي ميں شرکت کے لئے نواز شريف کي شرائط space سينيٹ اليکشن: پيپلز پارٹي اورايم کيوايم کےدرميان نشستوں کي تقسيم کا فارمولا طے ہوگيا space زمین سے مشابہ سیارہ تلاش کرلیا گيا ،پاني بھي موجود space شام ميں قتل عام جاري ،دوصحافيوں سميت مزيد 15افراد ہلاک space آسٹريلوي وزيرخارجہ کيون رڈ مستعفي ہوگئے space کابل:قران پاک کي بے حرمتي ،امريکہ مخالف مظاہرے space ارجنٹائن ميں ٹرين حادثہ ،49افراد ہلاک ،600زخمي space يونان:بچتي پروگرام کے خلاف گوالوں احتجاج space اگر ايران کا رويہ نہ بدلا تو دوسرے آپشز موجود ہيں، امريکہ space اسپين، بچت پاليسيوں کے خلاف احتجاج کرنے والے دس مظاہرين گرفتار space قرآنِ پاک کي بے حرمتي پر نیٹو کمانڈر کی معذرت space رينکنگ، پاکستان کي تنزلي، انگلينڈ کي ترقي space کتاب ميں نواجوان نسل کيلئے پيغام ہے' اعصال الحق space دبئي: پہلا پاک انگلينڈ ٹي ٹوئنٹي آج ہوگا space کنيريا کو کليئرنس نہيں دي، آئي سي سي space کراچي،توانائي کے ذخائر کي آگاہي کے لئيے تين روزہ نمائش space ٹينکرز مافيا کے راج کي وجہ سے ملکي گھي کي صنعتيں بند ہيں،عبدالوحيد space پاکستان سرمايہ کاري کيليے سازگارملک ہے،ايڈم تھامسن space رواں سال 36لاکھ ٹن چاول برآمدکياجائےگا،رائس ايکسپورٹرز space
RMPT Bang-e-Dara Maazrat Kay Saath Capital Circuit Pakistan Chowk Such Ka Safar Choo Lo Asman Khula Such
 
کراچي،توانائي کے ذخائر کي آگاہي کے لئيے تين روزہ نمائش  
 
کراچي ايکسپو سينٹر ميں کامرس گيٹ وے کي جانب سے آئل اينڈ گيس کے شعبہ سے متعلق تين روزہ نمائش کا انعقاد کيا گيا جس کا مقصد ملک ميں توانائي کے ذخائر کو روشناس کرانا تھا ۔ اس موقع پر نمائش کي مہمان خصوصي وزير اطلاعات سندھ شازيہ مري نے کہا کےکہ ايسي نمائش کا انعقاد ملک ميں توانائي کے شعبے کو مضبوط کرے گا ۔  
 








کراچي،توانائي کے ذخائر کي آگاہي کے لئيے تين روزہ نمائش
کراچي ايکسپو سينٹر ميں کامرس گيٹ وے کي جانب سے آئل اينڈ گيس کے شعبہ سے متعلق تين روزہ نمائش کا انعقاد کيا گيا جس کا مقصد ملک ميں توانائي کے ذخائر کو روشناس کرانا تھا ۔ اس موقع پر نمائش کي مہمان خصوصي وزير اطلاعات سندھ شازيہ مري نے کہا کےکہ ايسي نمائش کا انعقاد ملک ميں توانائي کے شعبے کو مضبوط کرے گا ۔
ٹينکرز مافيا کے راج کي وجہ سے ملکي گھي کي صنعتيں بند ہيں،عبدالوحيد
گھي مينوفکچررز ايسوسي ايشن کے چئيرمين عبدالوحيد نے نيوزون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹينکرز مافيا کے راج کي وجہ سے ملکي گھي کي صنعتيں چار روز سے بند ہيں۔
پاکستان سرمايہ کاري کيليے سازگارملک ہے،ايڈم تھامسن
پاکستان ميں برطانوي ہائي کمشنر ايڈم تھامسن نے کہا ہے کہ پاکستان سرمايہ کاري کيليے سازگارملک ہے،برطانوي سرمايہ کار پاکستان ميں کاروباري کيليے تيار بھي ہيں ليکن وہ ميڈيا پر دہشتگردي اورسياسي عدم استحکام کے حوالے سے آنے والي خبروں سے خوفزدہ ہوجاتے ہيں،انہوں نے اس بات پر بھي زور ديا کہ پاکستان اور برطانيہ کو ميڈيا پر آنے والي منفي خبروں کا ملکر مقابلہ کرناہوگا۔ وہ پروگرام رانامبشر ايٹ پرائم ٹائم ميں گفتگو کررہے تھے۔
رواں سال 36لاکھ ٹن چاول برآمدکياجائےگا،رائس ايکسپورٹرز
پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے رواں سال 36لاکھ ٹن باسمتی چاول بیرون ممالک برآمد کرنے کا اعلان کیاہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 32فیصد زائد ہے ۔ ایسوسی ایشن کے ذرائع کےمطابق رواں سال چاول کی پیداوار 70سے 71 لاکھ ٹن تک ہونے کا امکان ہے جبکہ اندروں ملک اس کی کھپت و طلب 34سے 35لاکھ ٹن ہے اس طرح باقی بچ جانیوالا تقریباً36لاکھ ٹن چاول برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کو یقینی بنایاجائیگاتاکہ ملک کو معاشی استحکام حاصل ہو سکے۔
کراچي:سونے کي في تولہ قيمت 58ہزار تک پہنچ گئي
انٹرنيشنل گولڈ مارکيٹ ميں سونے کي قيمت ميں کمي ريکارڈ کي گئي جس سے کراچي کي مقامي صرافہ مارکيٹ ميں في تولہ سونے کي قيمت 100 روپے کي کمي کےساتھ58 ہزار5 سو روپے کي سطح پرآگئي ہے جبکہ10 گرام سونےکے بھاؤ43 روپے کي کمي سے50 ہزار 1سو42روپے کي سطح پر فروخت ہورہے ہيں ۔ صرافہ ايسوسي ايشن کے مطابق چاندي کے نرخ10روپے کي کمي سے1080 روپے في تولہ اور دس گرام چاندي کي قيمت8روپے کي کمي سے 9سو 25 روپے پر ريکارڈ کي گئي ہے۔ المي مارکيٹ ميں سونے کي قيمت ميں 2 ڈالراضافے سے 1 ہزار 7 سو 20 في اونس ريکارڈ کي گئي ہے
کراچي اسٹاک مارکيٹ کاملکي معيشيت ميں اہم کردارہے،نديم نقوي
کراچي اسٹاک ايکسچيج ميں ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے ايم ڈي نديم نقوي نے بتاياکہ سرمايہ کاري کے تسلسل کو قائم رکھنے کيلئے سرمايہ کاروں کيساتھ ہرممکن تعاون کريں گے۔انکا کہنا تھا کہ سرمايہ داروں کے اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لئے جديد ٹيکنالوجي متعارف کرائي جارہي ہےجس سے سرمايہ کاري ميں اضافہ ہوگا۔ کراچي اسٹاک مارکيٹ کے چئيرمين منيرکمال نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے اپنے مسائل کي بدولت ہي اسٹاک مارکيٹ ميں بحران آتا ہے ۔اسٹاک مارکيٹ ميں بروکرز کو لائسنس دے کر نظام کو مزيد بہترکرنا ہے۔ 6 ماہ کے دوران اسٹاک مارکيٹ ميں 70 ملين کي سرمايہ کاري لانا ہمارا ہدف ہے۔
آئندہ موسم سرما میں بھی گیس کی قلت کا سامنا ہوگا، مشير پيٹروليم
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی این جی کے استعمال اور گھریلو صارفین کی طلب میں اضافے کے باعث گيس کا شدید بحران پیدا ہوا۔ مشير پيٹرولیم نے بتایا کہ 8 سال سے بند پروجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے جس سے گيس بحران میں کمی واقع ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل ایک منافع بخش ادارہ ہے ، صرف ایک آئل فیلڈ سے 1051 ملین ڈالر سالانہ آمدن حاصل کی جا رہی ہے جبکہ فیلڈ فیز 1 کو فعال کرنے میں زیادہ اخراجات مقامي ذرائع سے پورے کيے گئے ہيں۔ انہوں نے بتایا کہ قطر،عراق اور الجیریا سے تیل کی خریداری اور ایل این جی درآمد سے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں جبکہ عراق بھي پاکستان کو کم پیسوں میں تیل فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ملک میں بہت جلد 2 ایل این جی پلانٹس کا افتتاح کردیا جائے گا۔
پاکستان ميں 35فيصد گھرانے خوراک کي کمي کا شکار
رپورٹ کے مطابق 2011 میں خوراک کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث ترقی پذیر ممالک میں لاکھوں والدین نے اپنے بچوں کی خوراک میں کمی کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہر چھٹے خاندان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غذائی قلت کے باعث انہوں نے اپنے بچوں کو اسکول سے اٹھالیا۔ سیو دی چلڈرن کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ غذائی قلت کی وجہ سے آئندہ پندرہ برس میں پچاس کروڑ بچے جسمانی اور ذہنی طور پر متاثر ہوں گے۔ تنظیم نے مزید کہا ہے کہ بچوں کی موت میں سے ایک تہائی اموات غذائی قلت کے باعث ہوتی ہیں لیکن عالمی سطح پر توجہ نہیں دی جاتی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک بلین خاندانوں میں سے ایک چوتھائی نے پچھلے سال اپنی خوراک میں کمی کی ہے۔
پاک بھارت ماضي کي تلخياں بھلا کر معيشت کو بہتر بنائيں، آنند شرما
کراچي ميں چيمبرآف کامرس کے زيراہتمام پاک بھارت تجارت کے حوالے سے منعقدہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتي وزير صنعت وتجارت آنند شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو معاشي چيلنجز کا سامنا ہے، دونوں ممالک کے ليے تجارت کو فروغ دينا اہم ہدف ہے۔ بھارتي وزير کا کہنا تھا کہ ملٹي پل ويزا پاليسي کو متعارف کرا کے بزنس کميونٹي کو تجارتي مواقع فراہم کريں گے۔ آنند شرما نے مزيد کہا کہ کراچي اور ممبئي چيمبر آف کامرس مل کرمعيشيت کي بہتري ميں نماياں کردارادا کريں گے۔ اس موقع پر کراچي چيمبر آف کامرس کے صدر مياں ابرار احمد کا کہنا تھا کہ ايم ايف اين کا اعزاز بھارت کو ديکر دونوں ممالک کے مابين تجارتي تعلقات کو مثالي بنائيں گے۔
دو ھزار پندرھ تک کے اي ايس سي کو کوئلے کي فراہمي شروع ہوجائيگي، شاہ رخ خان
کراچي ميں اوريکل کول فيلڈ کے سي اي او شاہ رخ خان نے پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوريکل کول فيلڈ کمپني نے تھرکول فيلڈ ميں چھہ سو دس ملين کي سرمايہ کاري کي ہے جس سے سالانہ پچاس لاکھھ ٹن کوئلے کي پيداوار کي جائے گي ۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول پروجيکٹ کے انعقاد سے مقامي افراد کو روزگارکے نئےمواقع فراہم ہونگے ۔ اس موقع پر سيکرٹري کول اينڈ انرجي محمد يونس ڈھاگا کا کہنا تھا کہ تھر کول فيلڈ کو بارہ حصوں ميں تقسيم کيا گيا ہے جبکہ چھہ بلاک ليز پر ديے گئے ہيں ۔ان کا مزيد کہنا تھا کہ فرنس آئل کے مقابلے ميں کوئلے سے بجلي کي پيداوارچاليس فيصد زيادہ سستي ہے ۔